فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں سوموار کے روز اسرائیلی فوجیوں اور پولیس نے تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم 36 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ جس کے بعد رواں ماہ میں گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 1039 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق گروپ کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایاگیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں تلاشی کے دوران سات فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان کی شناخت مصطفی ابو بکر، سامی ابو بکر، وائل شکری، تامر خضیر، فارس خلفہ، محمد قطب اور عونی الشریف کے ناموں سے کی گئی ہے۔الخلیل سے چھ فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔ ان میں سترہ سالہ شاکر الفاخوری، دو سگے بھائی محمود اور احمد حمیدان، سابق اسیر جمال العدم، مرشد محمد الزعاقیق، محمد ایوب غنیمات شامل ہیں۔
قلقیلیہ سے ایہاب السدہ، عبدالھادی شبیطہ، امیر دحبور، عارف سلیم، محمود غناوی اور مجاھد شبیطہ، رام اللہ سے امیر جمعہ حمیدات، محمد رجائی ابو نصرہ، یحییٰ نوفل علی زید، طولکرم سے پچیس سالہ علا العتیلی، حکمت محمود عودہ، جاسم محمود عودہ، عبدالحلیم سیادنہ، معتز سلفیتی ۔ اریحا سے 19 سالہ احمد جمیل جراھید اور 21 سالہ رعد عواد جراھید کو گرفتار کیا گیا۔