• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 22 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غرب اردن سے اسرائیلی فوج نے36 فلسطینی شہری گرفتار کرلیے

منگل 27-10-2015
in عالمی خبریں
0
West Jordan
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں سوموار کے روز اسرائیلی فوجیوں اور پولیس نے تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم 36 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ جس کے بعد رواں ماہ میں گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 1039 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق گروپ کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایاگیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں تلاشی کے دوران سات فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان کی شناخت مصطفی ابو بکر، سامی ابو بکر، وائل شکری، تامر خضیر، فارس خلفہ، محمد قطب اور عونی الشریف کے ناموں سے کی گئی ہے۔

الخلیل سے چھ فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔ ان میں سترہ سالہ شاکر الفاخوری، دو سگے بھائی محمود اور احمد حمیدان، سابق اسیر جمال العدم، مرشد محمد الزعاقیق، محمد ایوب غنیمات شامل ہیں۔

قلقیلیہ سے ایہاب السدہ، عبدالھادی شبیطہ، امیر دحبور، عارف سلیم، محمود غناوی اور مجاھد شبیطہ، رام اللہ سے امیر جمعہ حمیدات، محمد رجائی ابو نصرہ، یحییٰ نوفل علی زید، طولکرم سے پچیس سالہ علا العتیلی، حکمت محمود عودہ، جاسم محمود عودہ، عبدالحلیم سیادنہ، معتز سلفیتی ۔ اریحا سے 19 سالہ احمد جمیل جراھید اور 21 سالہ رعد عواد جراھید کو گرفتار کیا گیا۔

Tags: israelipalestineThird Intifadaغرب اردن سے اسرائیلی فوج نے36 فلسطینی شہری گرفتار کرلیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.