• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 20 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوجیوں نے 31 فلسطینی بلا وجہ شہید کیے :انسانی حقوق گروپ

جمعہ 06-11-2015
in عالمی خبریں
0
Nazal
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کی ایک غیرملکی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے ماہ اسرائیلی فوجیوں ںے 31 ایسے فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کیا جو ان کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں تھے۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں کو ایک سو میٹر یا اتنے ہی فاصلے سے گولیاں ماری گئیں جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق لندن میں قائم "یورو۔ مڈل ایسٹ” نامی گروپ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ پچھلے ماہ کے آخر میں مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں 17 سالہ محمود نزال نامی ایک فلسطینی بچے کو اسرائیلی فوجیوں نے 100 میٹر دور سے گولیاں ماریں، وہ زخمی ہونے کے بعد 105 منٹ تک وہیں تڑپتا رہا مگر کسی کو اس کے قریب نہیں جانے دیا گیا۔ اگر اسے بروقت اسپتال پہنچایا جاتا اور اس کے جسم سے بہتا خون روکاجاتا ہے فلسطینی بچے کی زندگی بچنے کا امکان تھا مگردوگھنٹے تک تڑپنے کے بعد فلسطینی نوجوان جام شہادت نوش کرگیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے تیس سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو کئی میٹر دور سے نشانہ بنایا۔ زخمی ہونے کے بعد وہ دیر تک وہیں تڑپتے رہے اور ان کے جسم سے خون نکلتا رہا، جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔ محمود نزال اس کی اہم ترین مثال ہے

فلسطینی خاتون صحافی ایمان السیلاوی نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے محمود نزال کو الجلمہ چوکی سے کوئی ایک سو میٹر دور فائرنگ سے شہید کیا۔ جب زخمی فلسطینی نوجوان کے پاس گئی تو صہیونی فوجی فورا وہاں پہنچ آئے۔ انہوں نے زخمی فلسطینی بچے کے ساتھ بات کرنے یا اس کی مدد کرنے کی اجازت نہ دی اور دھمکی دی کہ اگر اس نے زخمی کی مدد کی تو اسے بھی گولی ماردی جائے گی۔ السیلاوی کہتی ہیں کہ زخمی ہونے کے 105 منٹ تک نزال زمین پر موت وحیات کی کشمکش میں رہا، اس کے جسم سے بہت زیادہ خون بہہ چکا تھا جس کےبعد وہ جام شہادت نوش کرگیا۔

خیال رہے کہ اکتوبر میں قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطین میں عوامی مزاحمت کچلنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں ستر سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جب کہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے بیشتر شہید کیے گئے فلسطینیوں پر یہودی فوج پر چاقو سے حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا اور اسی بہانے کی آڑ میں انہیں شہید کیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی فوجیوں نے 31 فلسطینی بلا وجہ شہید کیے :انسانی حقوق گروپ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.