مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاھو کی جماعت غیرمتوقع طورپر کامیاب ہوئی ہے۔ عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ’’ٹی وی 7 ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق لیکوڈ پارٹی نے مجموعی طور پر 30 جبکہ مخالف سیاسی اتحاد’’صہیونی یونین‘‘ نے 24 نشستیں حاصل کی ہیں۔
’’نائو فیوچر‘‘ نے 11 اور عرب سیاسی جماعتوں نے 14 نشستوں پرکامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ دائیں بازو کی شدت پسند جماعت’’جیوش ہوم‘‘ نے 08 اور ’’کلونا‘‘ نے 10 نشستیں حاصل کی ہیں۔
اب تک کے غیرحتمی نتائج کے مطابق مذہبی جماعت’’شاس‘‘ سات، یہودا ھتواہ، سات، وزیرخارجہ ایوگیڈور لائبر مین اسرائیل بیتنا نے چھ اور مارٹز نے چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اسرائیلی الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان پچیس مارچ کو کیا جائے گا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین