رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی نیشنل انشورینس کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل میں 17 لاکھ افراد غرب کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پرمجبور ہیں۔ ان میں 7 لاکھ 76 ہزار بچے شامل ہیں۔ مجموعی طورپر 25 فی صد یہودی بدترین غربت کا شکار ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی انشورینس کمپنی کی جانب جاری کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غربت کے اعتبار سے اسرائیل کا یورپی ملکوں میں بھی دوسرا نمبر ہے جہاں سترہ لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پرمجبورہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل میں غربت کا شکار ہونے والے یہودیوں کا تعلق مذہبی اداروں اور تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں 18.8 فی صد غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل کے زیرتلسط فلسطینی علاقوں میں غربت کی شرح 52.6 فی صد ہے۔