رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں گھریلوجھگڑوں کے نتیجے میں موت کے گھاٹ اتاری جانے والی خواتین میں 38 فی صد عرب فلسطینی خواتین ہیں، 23 فی سابق سوویت یونین کے رکن ممالک اور 22 فی صد دوسرے ملکوں سے لاکر آباد کی گئی خواتین شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 56 فی صد خواتین اپنے شوہروں کے ہاتھوں ہلاک ہوتی ہیں۔ 12 فی صد سابقہ شوہروں، 12 فی صد دیگر اقارب، نو فی صد اپنے بھائیوں، سات فی صد اولاد اور پانچ فی صد دیگر متفرق اقارب کے ہاتھوں ہلاک ہوتی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کے قتل کے الزامات میں 44 فی صد ان کے اقارب کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے 17 فی صد افراد نے جیلوں میں خود کشی اور 27 فی صد کو قید کی سزائیں ہوئیں۔
مقتولات میں 28 فی صد شمالی اسرائیل سے، 26 فی صد غوش دان، 16 فی صد وادی النقب اور وادی عربہ، 12 فی صد شارون، 10 فی صد ساحلی علاقوں، آٹھ فی صد القدس اور ایک فی صد دوسرے علاقوں میں قتل کی گئیں۔
