• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کم عمراردنی بچے کو اسرائیلی عدالت سے 15 سال قید مشقت کی سزا

جمعہ 27-11-2015
in عالمی خبریں
0
Jordan Father
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی ایک فوجداری عدالت نے زیرحراست اردن کے 16 سالہ محمد مہدی سلیمان کو ایک یہودی آباد کار کے قتل کے الزام میں 15 سال قید اور 30 ہزار شیکل کی رقم مقتول کے اہل خانہ کو بہ طورحرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اردنی بچے کے والد مہدی سلیمان نے عمان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی عدالت کی جانب سے اس کے سولہ سالہ بیٹے کو پندرہ سال قید اور تیس ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کل جمعرات کو سنائی گئی۔

بچے کے والد نے بتایا کہ صہیونی عدالت کی جانب سے محمد کے مقدمہ کی سماعت ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر عدالت نے دوبارہ کیس کی سماعت شروع کرنے کے بعد اس کے بیٹے کو قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

اردنی شہری کا کہنا تھا کہ صہیونی حکام کی جانب سے انہیں عدالت کے فیصلے کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہرجانے کی رقم دو ماہ کے اندر اندر ادا کردی جائے ورنہ محمد مہدی کی سزا میں اضافہ کردیا جائے گا۔

مہدی نے اردنی وزارت خارجہ اور وزیراعظم عبداللہ النسور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے بیٹے کے کیس کی سرکاری سطح پر پیروی کریں اور اسرائیلی قید سے چھڑانے کے لیے اثرو رسوخ استعمال کریں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اردن سے تعلق رکھنے والے بچے محمد مہدی سلیمان کو 15 مارچ 2013 ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کا الزام عاید کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں سات یہودی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں ایک فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔ اردنی بچے کی گرفتاری مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عمل میں لائی گئی تھی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.