رپورٹ کے مطابق منگل کے روز بیت المقدس میں اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت کے جج نے تیرہ سالہ ریم محمد جمیل قنبر کو پولیس کی حراست سےجنوب مشرقی بیت المقدس کی جبل المکبر کالونی میں اس کے گھرمیں منتقل کرنے کے بعد اسے گھر پرنظر بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریم قنبر ایک ہفتے تک اپنے گھر سے باہر قدم نہیں رکھ سکتی۔
خیال رہے کہ ریم جمیل قنبر کو چند روز قبل اسرائیلی پولیس نے ایک میڈیکل سینٹر کے باہر سے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ دوائی لینے کلینک پرآئی تھی۔ صہیونی پولیس نے حراست میں لینے کے بعد بچی کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا ہے تاہم اس پرکوئی الزام عاید نہیں کی جاسکا اس کے باوجود صہیونی عدالت نے بچی کو گھر پرنظر رکھنے اور جرمانہ کی سزا دی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی عدالت کے فیصلے کو ظلم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔