• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودیوں کی شیخ قرنی کو قتل کی دھمکیاں، سر کی قیمت 10 لاکھ ڈالر مقرر

جمعرات 27-10-2011
in عالمی خبریں
0
plf 10_lakh
0
SHARES
0
VIEWS

plf 10_lakh

سعودی عرب کے ایک ممتاز عالم دین کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کے اغواء کے بدلےایک لاکھ ڈالرز کا انعام مقرر کیے جانے کے بعد یہودیوں میں شدید اشتعال پیدا ہو گیا ہے۔ منتقم مزاج یہودیوں نے سعودی عالم دین شیخ عوض القرنی کی سرکی قیمت دس لاکھ ڈالرز مقرر کرتے ہوئے اُنہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔

 

ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عالم دین علامہ عوض القرنی نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "فیس بُک” کے اپنے خصوصی صفحے پر فلسطینیوں کو یہ پیشکش کی تھی کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کواغواء کریں۔ ایک فوجی کے اغواء کے بدلے میں وہ ایک لاکھ ڈالرز انعام دیں گے۔ شیخ عوض نے یہ اعلان اس وقت کیا جب سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی طرف سے گذشتہ ہفتے حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک ڈیل کے تحت رہائی پانے والے فلسطینیوں کےخلاف ایک شرانگیز مہم دیکھی گئی۔
اس مہم کے تحت انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے یہ ترغیب دی گئی تھی کہ رہائی پانے والے کسی ایک فلسطینی کے قتل کے بدلےمیں قاتل کو ایک لاکھ ڈالرانعام دیا جائے گا۔
شیخ عوض القرنی کے خصوصی صفحے پر ان کی پیشکش کو ملاحظہ کیا ہے۔ بُدھ کی شام تک ان کی اس پیشکش کو بڑے پیمانے پرعوامی سطح پر سراہا گیا ہے۔ اب تک کم و بیش کوئی دو ہزار افراد نے شیخ القرنی کی اس پیشکش کی تائید کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی ایک نیوز ویب سائیٹ”وائی نیٹ” پر شیخ عوض القرنی کی خبر پر کیے گئے تبصروں میں انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ان میں انہیں جان سے مار ڈالنے جیسی دھمکیاں بھی شامل ہیں۔
ایک اسرائیلی تبصرہ نگار نے شیخ القرنی کی پیشکش پر ان الفاظ میں تبصرہ کیا ہے” شیخ صاحب! اس پیشکش کے بعد آپکا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا۔ میں آپ کو خبردارکرتا ہوں کہ آپ کا انجام بہت قریب ہے۔ بعید نہیں کہ آپ کسی کار میں سوارہوں لیکن آپ اس سے زندہ نہ اتر سکیں۔ آپکو انجام سے دوچار کرنے میں طویل عرصہ نہیں بس زیادہ سے زیادہ چھ ماہ درکار ہیں۔ اگر ہمارا خفیہ ادارہ موساد آپ کو چھ ماہ میں ٹھکانے نہ لگا دے تو وہ لعنت اور پھٹکار کے قابل ہے۔ اب جوبھی ہوگا موساد آپ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے گا”۔
ایک اور صاحب خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے عربوں کو یوں مخاطب کرتے ہیں” شیخ قرنی کو ٹھکانے لگانے کے لیے دس لاکھ ڈالرز کوئی بڑی رقم نہیں، وہ کوئی بھی ادا کر دے گا، لیکن میں ان عربوں سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں جوصرف ٹی وی اسکرینوں پر ہیرو بنے پھرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ میدان میں جنگ کے لیے کیوں نہیں اترتے؟ سچی بات یہ ہے آپ میں ہمارا مقابلہ کرنے کی جرات اور ہمت ہی نہیں کیونکہ آپ ہی تو وہ لوگ ہیں جو گذشتہ 120 سال سے ہم سے شکست پہ شکست کھا رہے ہیں”۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.