• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردنی شہری اسرائیلی جیل سے 10 سال بعد رہا

منگل 03-11-2015
in عالمی خبریں
0
Munir Qasim
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی جیلوں میں قید ایک اردنی شہری کو 10 سال بعد رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد اردنی شہری منیر قاسم نے فلسطین میں آئی اپنی اہلیہ اور ایک بیٹی سے ملاقات کی جہاں سے وہ جلد ہی اپنے ملک اردن روانہ ہوجائیں گے جہاں منیر اپنی والدہ سے بھی ملاقات کرےگا۔

منیر قاسم نے اسرائیلی جیلوں میں 10 سال قید کاٹی۔ اس دوران وہ کئی بار متعدد جان لیوا امراض کا بھی شکار ہوا اور بیماری کے عالم میں اسرائیلی جیلروں کی مبینہ بدسلوکی اور کھلی غفلت کا بھی سامنا کیا۔

اردنی اسیر نے رہائی کے بعد اسیران کے ترجمان ابلاغی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے سنہ 2014 ء میں تین یہودی آباد کاروں کے غرب اردن میں پراسرار قتل کے بعد فلسطینیوں پر سختیوں میں اضافہ کردیا تھا۔ اب صہیونی انتظامیہ قیدیوں پر مظالم میں مزید اضافہ کرنے پر غور کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری حالیہ تحریک انتفاضہ بالخصوص فلسطینیوں کی جانب سے چاقو حملوں کے واقعات کے بعد اسرائیلی جیلروں کی جانب سے فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور انتقامی پالیسیاں میں مزید شدت پیدا کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ رہائی پانے والے اردنی شہری منیر قاسم کے پاس اردن اور فلسطین دونوں کی شہریت ہے۔ اسے صہیونی فوجیوں نے 31 اکتوبر 2005 ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر یہودی فوج کے ایجنٹوں کو قتل اور اغواء کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ منیر پراسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ایک عسکری ونگ کو چلانے کا بھی الزام عاید کیا گیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.