• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی پابندیاں، صرف 09 ہزار فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں پہنچ سکے

ہفتہ 19-09-2015
in عالمی خبریں
0
image news 2015 Sep 19 1407 300 0
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ مرکزاطلاعات فلسطین

اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین میں غیر اعلانیہ کرفیو کے دوران لاکھوں فلسطینیوں کو جمعہ کے روز قبلہ اول تک پہنچنے سے روک دیا جس کے باعث مسجد اقصیٰ میں صرف نوہزار

نمازی پہنچ سکے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے آنے والے تمام فلسطینیوں کو بیت المقدس میں داخل ہونے سے روک دیا۔ مقبوضہ بیت المقدس کےصرف ان شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی جن کی عمریں چالیس سال سے زیادہ تھیں اور ان کے پاس اسرائیل کے جارہ کردہ گرین کارڈز تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعہ کو علی الصبح ہی سے اسرائیلی فوج اور پولیس کے مسلح دستوں نے مسجد اقصیٰ کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا تھا اور کسی بھی فلسطینی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ صہیونی فوج کی جانب سے جگہ جگہ کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باعث ہزاروں شہری قبلہ اول تک نہ پہنچ پائے اور انہوں نے سڑکوں ہی پر نماز جمعہ ادا کی۔

اقصیٰ فائونڈیشن کے شعبہ اطلاعات ونشریات "کیوپریس” کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز صرف نو ہزار فلسطینی مسجد اقصیٰ میں پہنچ سکے ہیں۔ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی دروازے بند کردیے تھے۔ بعد ازاں کچھ دیر کے لیے باب الحدید، باب القطانین اور باب ملک الفیصل کو کھولا گیا۔ نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹر بھی فضاء میں گردش کرتے رہے۔

نماز جمعہ کی امامت اور خطابت کے فرائض ممتاز عالم دین الشیخ اسماعیل نواھضہ نے ادا کیے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ قبلہ اول کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائیں۔ الشیخ نواھضہ نے یہودی مذہبی تہواروں کی آڑ میں مسجد اقصی کی بے حرمتی اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی سازشوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔         

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.