اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے اسرائیلی فوجی عدالت کے دولا خاندان کے قتل عام کی تحقیق سے انکار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اپنی ذمہ داری سے صاف طور پر منہ پھیر رہی ہے۔
رشق نے ایک بیان میں کہا کہ تمام شواہد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پر مسلط کی جانے والی اس جنگ کے دوران ہونے اس قتل عام میں پوری طرح شریک تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام روزانہ کی بنیاد پر بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیل سے انصاف کی توقع نہیں رکھتی ہے۔
رشق کے مطابق فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم کی کوئی حد نہیں ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایک دن ان ظالموں کو ان کے جرائم کے لئے جوابدہ ہو۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین