• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 24 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ہم جنگ بندی معاہدے کے مکمل پابند ہیں، خلیل الحیہ

ہم اور تمام فلسطینی فصائل اس معاہدے پر اس لیے قائم ہیں کہ ہم اس میں اپنے عوام کے لیے امن، تحفظ اور سکون کی امید دیکھتے ہیں

بدھ 22-10-2025
in حماس, خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل کا قطر پر حملہ، خلیل حیہ کے بیٹے سمیت 6 افراد شہید
0
SHARES
32
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے رہنما اور غزہ میں تنظیم کے سربراہ خلیل الحیہ نے واضح کیا ہے کہ حماس اور تمام فلسطینی مزاحمتی دھڑے غزہ پر قابض اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر پوری طرح کاربند ہیں اور اس پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

قاہرہ نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خلیل الحیہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی متفقہ کوششیں اور مصر میں ہونے والی تاریخی یکجہتی نے اس معاہدے کو تقویت دی ہے اور یہی عناصر اس کے پائیدار رہنے کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صہیونی بمباری اور آگ اگلتے آتش فشاں جیسے حملوں کے باوجود صبر، استقامت اور عزم کی وہ مثال قائم کی ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم اور تمام فلسطینی فصائل اس معاہدے پر اس لیے قائم ہیں کہ ہم اس میں اپنے عوام کے لیے امن، تحفظ اور سکون کی امید دیکھتے ہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ یہ معاہدہ ہمارے عوام کو وہی زندگی لوٹائے گا جو دنیا کے دیگر اقوام کو حاصل ہے۔ ہم پختہ عزم کے ساتھ اس معاہدے کو انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے مصر، قطر اور ترکیہ کے ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

خلیل الحیہ نے معاہدے میں شامل شقوں پر عمل درآمد کے حوالے سے کہا کہ حماس تمام انسانی تقاضوں کو پورا کرنے میں سنجیدہ ہے۔

ان کے مطابق یہ عمل مشکل ہے کیونکہ کئی لاشیں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور زمین کی ساخت میں تبدیلیوں کے باعث انہیں نکالنے میں وقت اور بھاری مشینری درکار ہوگی تاہم وہ اس سلسلے میں بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ تباہ حال عوام کی ضروریات پوری کی جاسکیں خاص طور پر رہائش اور طبی سامان کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

خلیل الحیہ نے ثالث ممالک سے اپیل کی کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں کیونکہ سردیوں کے موسم سے قبل انسانی صورتحال انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔

Tags: جنگ بندیحماسسربراہ خلیلصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.