فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی عوام نے دشمن کی ہر طرح کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فن سیکھا ہے۔ غزہ کی پٹی کےعوام قابض دشمن کے خلاف مسلسل برسرپیکار ہیں وہ اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیوں کو توڑنے کے لیے مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خالد مشعل نے غزہ کی پٹی کے عوام کی مشکلات اور شہریوں کے جذبہ حریت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پورے فلسطین کی عزت وقار کا دوسرا نام ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ دنیا کی کوئی طاقت فلسطینی قوم کو صہیونی دشمن کے سامنے جھکنے پرمجبور نہیں کرسکتی۔
خیال رہے کہ ترکی میں مقیم عرب طلباء نے "شکریہ ترکی” کے عنوان سے تین روزہ سیمینار کا اہتمام کیا ہے۔ کل جمعہ کے روز سے شروع ہونے والے سیمینارکی تقریبات کل اتوار 24 اپریل تک جاری رہیں گی۔
