مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹرسامی ابوزھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر محمود عباس کے آمرانہ فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ حکومتی عہدوں اور وزارتوں میں رد وبدل میں حماس کو مشورے میں شامل کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ منگل کو فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے "فتح” کی انقلابی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مخلوط قومی حکومت کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر اپنا استعفیٰ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
سبکدوش ہونے والی قومی حکومت کی تشکیل پچھلے سال حماس اور صدر عباس کی جماعت "تحریک فتح” کی مشاورت سے عمل میں لائی گئی تھی۔ اپریل سنہ 2014 ء میں بننے والی قومی حکومت سے قبل غزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت کے سربراہ اسماعیل ھنیہ تھے جنہوں نے قومی حکومت کی خاطر عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
