• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ڈونلڈ ٹرمپ جو مسئلہ فلسطین کو دبادینا چاہتے تھے خودگم ہو گئے ہیں، اسمعیل ہنیہ

بدھ 11-11-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
ڈونلڈ ٹرمپ جو مسئلہ فلسطین کو دبادینا چاہتے تھے خودگم ہو گئے ہیں، اسمعیل ہنیہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ہنیہ نےوڈیو کانفرنس میں صیہونی حکومت سے تعلقات استوار کرنے کے مقابلے میں عالم اسلام اور عرب دنیا سے ڈٹ جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سازباز امت مسلمہ کے ضمیر کی عکاسی نہیں کرتا بلکہ یہ پیشمانی کا سبب ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلامی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بیت المقدس کےحوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعےدو روزہ آن لائن کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانبداری امریکہ کی تمام حکومتوں کی اٹل پالیسی رہی ہےجس پر  ٹرمپ  عمل کرتے ہوئے  چلے گئے جبکہ بیت المقدس ہمیشہ باقی رہے گا۔

 انہو ں نےکہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو مسئلہ فلسطین کو دبا دینا چاہتے تھے چلے گئے اور گم ہو گئے جبکہ بیت المقدس باقی رہے گا اور کبھی بھی نظروں سے اوجھل نہیں ہوگا۔

اسماعیل ہنیہ نے صیہونی حکومت سے تعلقات استوار کرنے کے مقابلے میں عالم اسلام اور عرب دنیا سے ڈٹ جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سازباز امت مسلمہ کے ضمیر کی عکاسی نہیں کرتا بلکہ یہ پیشمانی کا سبب ہے کیونکہ فلسطین امانت ہے اور سازباز خیانت ہے۔

واضح رہے کہ ستر ملکوں کی اہم شخصیات کی شرکت سے منعقد ہونے والی اس دو روزہ آن لائن کانفرنس کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ بیت المقدس ایک امانت ہے اور اسرائیل سے تعلقات کی استواری خیانت ہے۔

Tags: اسمعیل ہنیہبیت المقدستحریک حماسڈونلڈٹرمپمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.