حماس کے سینئر رہنما محمود الزھار نے کہا ہے کہ ان کی تحریک اور اسلامی جہاد نے حالیہ چیلنجز اور غزہ میں پیش آنے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشترکہ قیادت قائم کرلی ہے۔
زھار نے یہ بیان پیر کے روز حماس اور اسلامی جہاد کے رہنمائوں کے درمیان ہونے والی سیاسی ملاقات کے دوران دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ،”ہمیں اس بات کا اعتماد ہے کہ اگر ہم اپنی
قوتوں کو متحد کرلیں اور اپنے محاذ پر اکٹھے ہوجائیں تو اللہ کی نصرت ہمارے ساتھ شامل ہوجائے گی۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ،”ہم نے اسلامی جہاد کے ساتھ اب تک سات کانفرنسز منعقد کی ہیں جن میں ہم ایک متفقہ قیادت اور دونوں جماعتوں سے چار رہنما منتخب کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے جو کہ مزید ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے اور معاملات میں ایک دوسرے سے رابطہ رکھیں گے۔”
اس موقع پر اسلامی جہاد کے سنیئر رہنما محمد الہندی نے کہا ہے کہ دونوں تحاریک کے درمیان ملاقاتیں قوتوں کو یکجا کرنے اور مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔”
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین