مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق ترک خبر رساں ادارے کت مطابق حماس رہ نما خالد مشعل نے ٹیلیفون پر ترک صدر طیب ایردوآن سے بات چیت کی "آق” کی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر انہیں جماعت اور پوری فلسطینی قوم کی جانب سے ھدیہ تہنیت پیش کیا۔ خالد مشعل نے ٹیلیفون پربات کرتے ہوئے صدر ایردوآن کو”جمہوریت کا دلہا” کا خطاب دیا۔
خالد مشعل کا کہنا تھا کہ ترکی میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج ملک میں پائیدار جمہوریت کی عکاسی کرتے اور ان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں جمہوری اصولوں کی پاسداری اورعوام کو مکمل سیاسی آزادی حاصل ہے۔
بعد ازاں خالد مشعل نے ترک وزیراعظم احمد دائود اوگلو سے بھی ٹیلیفون پربات چیت کی اور ان کی جماعت کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پرانہیں مبارک باد پیش کی۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز ترکی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت نے مجموعی طورپر 40.86 فی صد ووٹ حاصل کیے اور ایوان کی کل 550 نشستوں میں سے 258 پرکامیابی حاصل کی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
