(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں قید اسرائیلی فوجی کی ماں نے الزام عائد کیا ہے کہ نیتن یاھو اور بینی گینٹز نے اسرائیلی فوج کو بے یارو مددگار چھوڑدیا ہے صیہونی ریاست اب دشمن کے ساتھ اتحاد کررہی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں 2014 میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ہاتھوں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی ھدار گولڈن کی ماں لیا گولڈن نے اسرائیل کے عبرانی زبان کے چینل 12 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم بینجمن نیتن یاھو اور وزیردفاع و سابق آرمی چیف بینی گنٹز پر سنگین الزامات عائد کرتےہوئے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں جنگی قیدی بنائے گئے ہمارے بیٹوں کی رہائی کا کوئی بندو بست نہیں ہوسکا ہے لیکن اسرائیلی حکومت کی جانب سے آج رات پھرڈالروں سے بھرے ہوئے بیگ غزہ منتقل کئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور گینٹز نے اسرائیلی فوج کے جوانوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے اسرائیل کی دشمن جماعت حماس کو ہر وقت اسرائیل کی طرف سے تحائف ملتے ہیں، ریاست دشمنوں کے ساتھ اتحاد کر رہی ہے۔