(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) حماس نے صہیونی دشمن کے ساتھ دوستی کرنے اور قاتل مجرم کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی مذموم کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے پاس اپنے تمام دشمنوں کے خلاف مزاحمت کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے مقبوضہ بیت المقدس میں 24 سالہ احمد مصطفیٰ عریقات کی صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری ریاستی دہشت گردی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ارض فلسطین سے غاصب صہیونی ریاست کو نکال باہر کرنے کے علاوہ فلسطینیوں کے پاس اور کوئی چارہ کار باقی نہیں رہا ہے۔
بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ شہید احمد عریقات اپنے بہن کی شاد میں شرکت کیلئے جارہا تھا کہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی بھائی اپنی بہن کی شادی کے موقع پر کسی دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہو ، انھوں نے کہا کہ احمدعریقات کی شہادت صہیونی ریاست کے سنگین جنگی جرائم میں سے ایک ہے ۔