اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں انتہا پسند یہودیوں اور صہیونی حکومت کی ملی بھگت سے جاری سازشوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی مکانات کی مسماری اور مقدس مقامات کو یہودیت میں تبدیل کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل بیت المقدس کی تمام اسلامی علامات کو ایک سازش کے تحت یہودیت اور عبرانیت میں تبدیل کرنے کی جنگ برپا کیے ہوئے ہے لیکن عالم اسلام اس کے مقابلے میں ان مقدسات کو بچانے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کررہے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے رہ نما عزت رشق نے بیروت میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے اسلامی مقدسات کو مٹانے اور ان کی شناخت ختم کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ انہون نے مسلم امہ پرزور دیا کہ وہ انتہا پسند یہودیوں اور قابض حکومت کی جانب سے اسلامی مقدسات کے تشخص کی پامالی کے لیے سازشوں کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
حماس کے رہ نما نے حج کے موقع پرحجاج کرام سے بھی اپیل کہ وہ اپنی دعاؤں میں مسجد اقصی کی آزادی کو بھی شامل رکھیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین