مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے شہربیت لحم میں گھر گھر تلاشی کے دوران 28 سالہ یحییٰ ھانی سعادہ، عاصف دھاسا اور معتصم رکبان کوحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔
ادھر فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی "قدس پریس” کو بتایا کہ الخلیل میں الفوارہ مہاجر کیمپ کےداخلی راستےسے ایک بیس سالہ فلسطینی نوجوان کو حراست میں لےکرنامعلوم سمت کی طرف لےجایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی نوجوان کو اس کی کار سے اتار کرپہلے زدوکوب کیا گیا، بعد ازاں اسےحراست میں لے لیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوجی اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے الخلل میں حلحول پل، جورہ، بنی قصبے اور اذنا میں سڑکوں پر ناکے لگا کر فلسطینیوں کی تلاشی لی۔ قابض فوجی فلسطینیوں کی گاڑیوں کی تلاشی لینے کے ساتھ شہریوں کو بھی ہراساں کرتے رہے۔
ادھردیوار فاصل کے سرگرم تنظیم کے ایک عہدیدار راتب جبور کا کہنا ہے کہ الخلیل میںیطاء قصبے کی رہائیشی تین خاندانوں کو اپنے مکانات فوری طور پرخالی کرکےانہیں گرانے کے احکامات دیے ہیں۔ اس کےعلاوہ پانی کے ایک کنوئیں کو بھی گرانے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔