• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مغرب کو حماس کا موقف براہ راست سمجھانے کا دور شروع ہوچکا:ابو مرزوق

پیر 16-03-2015
in حماس
0
plf to-west-direct
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ وہ دور گذر چکا جب مغرب کسی دوسری کی زبان سے حماس کے بارے میں جاننے کی کوشش کررہا تھا۔ اب ہم ایک ایسے دور میں داخل ہوچکے ہیں جب ہم حماس  کے موقف سے مغرب کو براہ راست آگاہ کررہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر ابو مرزوق نے ان خیالات کا اظہار مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ’’ٹیوٹر‘‘ پر جاری حماس کی حمایت پرمبنی مہم میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ’’ٹیوٹر‘‘ پر #AskHamas کے عنوان سے عالمی مہم جاری ہے۔ مہم کا مقصد مسئلہ فلسطین سے متعلق حماس کے موقف سے عالمی برادری کو آگاہ کرنا ہے۔

ٹیوٹر پرجاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے ایک بیان میں ڈاکٹر ابو مرزوق نے کہا کہ حماس کی حمایت میں جاری مہم نہایت کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اس مہم نے مغرب کو حماس کے موقف کو براہ راست سمجھنے میں مدد دی ہے جس کی وجہ سے مغرب میں صہیونی جھوٹ کی سیاست کوسخت  دھچکا لگا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ٹیوٹرپرجاری مہم میں حماس کی مرکزی قیادت نوجوانوں کے سوالوں کے جواب دے رہی ہے۔ گذشتہ روز سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے تین گھنٹے تک ڈیڑھ سو سے زاید سوالات کے جواب دیئے۔ تھے۔ امکان ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ بھی مہم میں حصہ لیتے ہوئے القسام کے بارے میں پائے جانے والے شکوک و شبہات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.