• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصر ہمارے بچوں کو قتل کرنے کے بجائے راہ داریاں کھول دے: ابو مرزوق

پیر 05-01-2015
in حماس
0
plf opentheroutes
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کےسیاسی شعبے کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے رفح کے علاقے میں مصری فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر ہمارے بچوں کو قتل کرنے کے بجائے غزہ کی راہ داریاں کھول دے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر ابو مرزوق نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز مصری بارڈر فورس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان زکی الھوبی کے اہل خانہ سے تعزیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی لڑکے پر مصری فوج کی فائرنگ نہایت افسوسناک واقعہ ہے۔اس نوعیت کا واقعہ فلسطینی اور مصری تاریخی روایات اور تعلقات کے بھی برعکس ہے۔

رفح میں شہید الھوبی کی تعزیت کے لیے لگائے گئے ایک کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مرزوق نے کہا کہ میں اپنے مصری بھائیوں سے کہوں گا کہ وہ غزہ کے محصورین کو قتل کرنے کے بجائے ان کے لیے راستے کھولیں تاکہ وہ اسرائیل کے مسلط کردہ محاصرے کو توڑنے اور اپنی ضروریات کے حصول میں کامیاب ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر فلسطینی لڑکے کی فائرنگ میں شہادت پر دکھ ہوا۔ مصری فوج نے ماضی میں کبھی ایسی کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مصری فوج کوغزہ کے محصورین سے گولی کی زبان میں بات کرنے کے بجائے ان کے مسائل کے حل میں مدد کرنی چاہیے۔ فلسطینیوں کا خون بہانے کے لیے اسرائیل ہی کافی ہے۔ مصری فوج کو ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس کے نتیجے میں فلسطینی اور مصری اقوام کےدرمیان بھائی چارے کو نقصان پہنچے۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز مصری فوج کی فائرنگ سے رفح کے علاقے میں ایک فلسطینی لڑکا شہید اور تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.