• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

’مسلح مزاحمت سلب شدہ حقوق کے حصول کا پہلا اور آخری راستہ‘

بدھ 30-03-2016
in حماس
0
0Pala0838
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے رکن پارلیمنٹ اور جماعت کے مرکزی رہنما یحییٰ موسیٰ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے سلب شدہ حقوق کے حصول کا واحد ذریعہ مسلح مزاحمت ہے۔ اگر فلسطینی قوم مسلح مزاحمت کا راستہ ترک کریں گے تو غاصب صہیونیوں کو فلسطینیوں کے حقوق مزید غصب کرنے کا موقع مل جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین میں آج تیس مارچ کو یوم الارض کی مناسبت سے غزہ کی پٹی میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیل کی پوری کوشش ہے کہ وہ فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت اور آزادی کی تحریک کو طاقت کے ذریعے کچل ڈالے مگر فلسطینی قوم نے اپنی تاریخ سے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

جنوبی غزہ میں مشرقی خان یونس کے مقام پرمنعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہنما نے کہا کہ فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم ہرسال ’یوم الارض‘ منا کر دشمن کو یہ پیغام دیتی ہے کہ ہم اپنے حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے۔

اس موقع پر دوسرے مقررین نے بھی فلسطین میں غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی پامالی پر روشنی ڈالی اور حماس رہنما کے اس بیان سے اتفاق کیا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے مسلح جدو جہد جاری رکھنا ہوگی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں 30 مارچ سنہ 1976ء کو الجلیل شہرمیں یہودی فوج اور انتہا پسند صہیونیوں کی منظم میں چھ فلسطینی شہید کرکے ان کی املاک قبضے میں لے لی تھیں۔ فلسطینی تیس مارچ سنہ 1976ء کے بعد اس دن کو ” یوم الارض ” پر ہرسال باقاعدہ گی سے مناتے ہیں۔ فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں اس دن کو یوم سیاہ کے طورپر منایا جاتا ہے اور جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ سنہ 1948 ء کے بعد سے 1972 ء تک صہیونی ریاست کی منظم توسیع پسندی کے نتیجے میں فلسطینیوں کی دو ملین آبادی پرغاصبانہ قبضہ کیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.