• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسئلہ فلسطین کی خاطر ایران سے تعلقات قائم رکھیں گے: حمدان

پیر 29-12-2014
in حماس
0
plf iranrelation
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے تعلقات عامہ کے شعبے کے انچار اور جماعت کے مرکزی رہ نما اسامہ حمدان نے ایران اور حماس کے درمیان تعلقات کی بہتری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کی خاطر حماس اور ایران کے درمیان تعلقات قائم رکھیں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ حماس اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات کا محور مسئلہ فلسطین ہے۔جو ملک فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات کی حمایت کرے گا حماس اتنا ہی اس کے قریب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور حماس کے درمیان تعلقات اب معمول کے مطابق قائم ہیں اور انہیں مزید مستحکم کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں اسامہ حمدان نے کہا کہ حال ہی میں حماس کے قایدین پر مشتمل ایک وفد نے تہران کا تین روزہ دورہ کیا ہے۔ اس دورے کا مقصد بھی دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران فلسطینی قوم کی آزادی اور مقدسات کے دفاع کے لیے جاری مزاحمت اور مسلح جدو جہد کی حمایت کرتا ہے۔ حماس کے وفد کے دورہ تہران کے دوران بھی ایرانی قیادت نے فلسطینیوں کے حقوق کی کھل کر حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل ایران سمیت کسی بھی مسلمان اور عرب ملک کا دورہ کرسکتے ہیں۔ ان کے ہردورے کا محور اور مرکز مسئلہ فلسطین کی حمایت حاصل کرنا ہوتا ہے۔ وہ جلد ہی ایران کا بھی دورہ کریں گے تاہم امن وامان کے موجودہ نازک حالات میں ہمیں بہت سے معاملات پر زیادہ بحث کی ضرورت نہیں ہے۔

اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک میں برپا ہونے والی تحریکوں میں حماس نے غٖیر جانب داری کا مظاہرہ کیا۔ کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت حماس کی پالیسی نہیں۔ حماس مصر سمیت تمام عرب اور مسلمان ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کے قیام کی خواہاں ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.