• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

محمود عباس قومی مفاہمت کی مساعی ناکام بنانے کے ذمہ دارہیں:حماس

اتوار 24-05-2015
in حماس
0
plf responsibilities
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی قومی مفاہمت کی برعکس پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا ہےکہ صدر عباس قومی مصالحت کو ناکام بنانے کے ذمہ دار ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان اور پارلیمانی بلاک "اصلاح وتبدیلی” کے سربراہ ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ حماس نے قومی مفاہمت کے لیے آخری حد تک لچک کا مظاہرہ کیا لیکن دوسری جنب صدر محمود عباس اور ان کی جماعت تحریک "فتح” کی جانب سے قومی مفاہمت کے خلاف کام جاری رہا۔

ترجمان نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے حماس کو بلیک میل کیے کیے جانے کی سازشوں کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہمیں اس بات پر گہرا افسوس ہے کہ حماس قومی مفاہمت کے لیے پرخلوص جدو جہد کرتی رہی لیکن دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ مزید سخت کرنے اور عالمی سطح پر حماس پر دبائو ڈالنے حتیٰ کہ اسرائیلی پالیسیوں کے سامنے حماس کو سرنڈر کرانے کے لیے بھی دبائو ڈالا جاتا رہا۔

ڈاکٹر بردویل کا کہنا تھا کہ قومی مفاہمت کی مساعی اور بلیک میلنگ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ محمود عباس اپنا قبلہ درست کریں۔ غزہ کی پٹی کے عوامی حقوق پوری کرنا فلسطینی اتھارٹی کی ذمہ داری ہے لیکن فلسطینی اتھارٹی غزہ کے عوام کے مسائل کےحل میں مدد کرنے کے بجائے دانستہ راہ فرار اختیار کررہی ہے۔حماس کو دیوار سے لگانے کے لیے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو میں خلل پیدا کیا جا رہا ہے تاکہ حماس پرغزہ کی پٹی کے عوام کا دبائو بڑھے۔ اس ساری سازش میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ان کے بیرونی "آقائوں” کابھی ہاتھ ہے جو حماس اور فلسطینی قوم کو ایک دوسرے سے جدا کرنا چاہتے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.