• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

محمود عباس فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان کریں: ابو مرزوق

بدھ 04-03-2015
in حماس
0
plf announce-election
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے صدر محمود عباس پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ملک میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان کریں۔ انہوں نے قومی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی باقی ماندہ مدت میں انتخابات کی تیاری کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’’فیس بک‘‘ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں ڈاکٹرابو مرزوق نے تنظیم آزادی فلسطین پر زور دیا کہ وہ فلسطین کی تمام نمائندہ جماعتوں کا ایک اجلاس بلا کر ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوئی متفقہ لائحہ عمل مرتب کرے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی گذرگاہوں، ملازمین، تعمیر اور مصر کے ساتھ غزہ کی کشیدگی اہم مسائل ہیں۔ ان کے حل کے لیے پی ایل او کو فوری اور موثر فیصلے کرنا ہوں گے۔

ڈاکٹر ابو مرزوق نے کہا کہ فلسطینی مجلس قانون ساز کونظر انداز کرکے ملک میں کسی قسم کے سیاسی فیصلے پائیدار نہیں ہوسکتے ہیں۔ اس لیے مجلس قانون ساز کو دوبارہ فعال ادارہ بنایا جائے اور اس کے فیصلوں اور وضع کردہ قوانین پر عمل درآمد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مصر اور فلسطینی تنظیموں کے درمیان حالیہ کشیدگی ایک اہم قومی مسئلہ ہےجسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر اور فلسطینی قوم کے مفادات یکساں ہیں۔ فلسطینیوں اور مصر کے درمیان اختلافات کا فائدہ صرف اسرائیل کو ہوگا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.