اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے قائدین نے تحریک کے پولٹ بیورو کے سربراہ خالد مشعل کی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات کا وقت طے پانے کی خبروں کی نفی کی ہے جس کے ساتھ ہی ذرائع ابلاغ چوبیس نومبر کو ملاقات طے پانے کی خبروں کی بھی تردید ہو گئی ہے۔
حماس کے بعض ذرائع نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا دن اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں طے پا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ قاھرہ اس بات کا شدید خواہش مند ہے کہ یہ ملاقات نہ صرف جلد ہو بلکہ کامیاب بھی ہو۔
قبل ازیں اٹلی کےذرائع ابلاغ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ محمود عباس اور خالد مشعل کے درمیان ملاقات قاھرہ میں چوبیس نومبر کو ہو گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک فتح اور حماس کی اعلی قیادت کے درمیان اس ضمن میں ملاقاتیں جاری ہیں۔ دوسری جانب انہیں ذرائع کا کہنا تھا کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کے دورہ اردن کا پروگرام تاحال ملتوی نہیں ہوا۔ تاہم اس ضمن میں بعض فنی وجوہات کی بنا پر تاخیر ہوتی جا رہی ہے۔