• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

لبنان میں مصری سفارت خانے کے سامنے حماس کی حمایت میں مظاہرہ

جمعرات 05-03-2015
in حماس
0
plf demonstration-hamas
0
SHARES
0
VIEWS

مصر کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کو دہشت گرد قرار دیے جانے کے بعد فلسطینی عوام میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے اور مختلف ملکوں میں مصری سفارت خانوں کےباہر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں قائم امریکی سفارت خانے کے باہر بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقامی فلسطینی پناہ گزینوں کے علاوہ بڑی تعداد میں لبنانی شہریوں نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مصری عدالت کے فیصلے کے خلاف سخت مذمتی نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے لائوڈ اسپکر پر اونچی آواز میں فلسطین اور حماس کی حمایت میں ترانے بھی پیش کیے۔

اس موقع پر لبنانی فوج اور پولیس نے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے تھے۔ سفارت خانے کے چاروں اطراف سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک حصار قائم کررکھا تھا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقامی فلسطینی رہ نمائوں نے مصری عدالت کے فیصلے کو مصری انقلاب کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے اسرائیل نوازی کا مظہر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصرکی عدالت کی طرف سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں سے نہیں بلکہ غاصب صہیونی ریاست کو ترجیح دے رہی ہے۔ اس کے نزدیک فلسطینی دشمن اور صہیونی دوست ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مصر کی ایک مقامی عدالت نے اپنے فیصلے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندیاں عاید کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.