• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 1 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قومی حکومت کوغزہ کے عوام کے مسائل نظر انداز نہیں کرنے دیں گے:حماس

بدھ 15-04-2015
in حماس
0
plf ignore-problems
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے قومی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کے درمیان طے پائےایجنڈے کے تحت غزہ کی پٹی کے عوام کے مطالبات پورے کرنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔ جماعت نے واضح کیا ہے کہ قومی حکومت کو غزہ کے مسائل کے حل سے فرار اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی حکومت کو تمام فلسطینی ملازمین کے ساتھ انصاف اور مساوات کے اصول کے تحت ہی سلوک کرنا ہوگا۔ اگر قومی حکومت کی طرف سے مغربی کنارے میں الگ اور غزہ کی پٹی میں الگ اصول اختیار کیا گیا تو یہ قومی مفاہمت کے ایجنڈے کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔

انہوں نے فلسطینی قومی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اوپر سرکاری ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا الزام ختم کرنے کے لیے غزہ کے سرکاری ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائی کا سلسلہ شروع کرے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں ایک سال قبل بننے والی قومی حکومت نے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی کے حوالے سے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تھا۔ قومی حکومت کی زیادہ تر توجہ مغربی کنارے پر مرکوز رہی ہے جس کے باعث جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی کے عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا جاسکا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.