(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) القسام بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت دشمن کی بہت بڑی حماقت ہے، اسرائیل کو اس کی قیمت چکانا ہوگی ،اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار فلسطین کی مزاحمتی مسلح تنظیموں نے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران محمود الادھم کی شہادت کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا عہد کیا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام بریگیڈکے کمانڈر کو گولیاں ما کرشہید کرنا اور دہشتگردی کو غلطی کہنا کھلی ریاستی دہشت گردی اور صہیونیوں کا ناقابل معافی جرم ہے، کمانڈر کی شہادت دشمن کی بہت بڑی حماقت ہے اور اسے اس کی قیمت چکانا ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر شہداء فلسطین کی طرح شہید محمود الادھم کا خون بھی رائے گاں نہیں جائے گا دشمن کو اس کی قیمت چکانا ہی ہوگی فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ مزاحمتی قوتیں دشمن کی ہرحماقت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہےکہ کل جمعرات کے روز شمالی غزہ میںبیت حانون کےمقام پر اسرائیلی فوجیوںنے فائرنگ کرکے القسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر محمود الادھم کو شہید کردیا تھا۔ القسام بریگیڈ نے اس واقعے کی ذمہ داری اسرائیلی فوج پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجاھد کی شہادت کا مناسب وقت پر دشمن کو جواب دیا جائے گا۔