مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نمانے ان خیالات کا اظہار حماس کےعسکری ونگ القسام بریگیڈ کے شہید ہونے والے کارکن عصام الکتانی کی نماز جنازہ کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خیال رہے کہ الکتانی جمعہ کے روز علی الصبح ایک سرنگ گرنے سے جام شہادت نوش کرگئے تھے۔
خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ مجاھدین جہاد اور مزاحمت کے لیے تمام وسائل کوبروئے کار لانے کے لیے تیاریاں جاری رکھیں گے۔ دشمن کے خلاف جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں میں ایک اہم ہتھیار زیرزمین سرنگیں ہیں۔ دشمن کو شکست فاش دینے کے سرنگوں کی کھدائی کا عمل جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ القسام بریگیڈ کے جانثار لشکر مزید سرنگیں بھی کھودیں گے اور دشمن کی جانب سے جارحیت مسلط کی گئی تو ان سرنگوں کو دشمن کا قبرستان بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی جانب سے جارحیت فلسطینی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتی بلکہ جنگ نے ہمیشہ فلسطینی قوم کو مزید عزم واستقلال کا پہاڑ بنا دیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
