• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی قوم کے مفاد میں کوئی بھی مشکل فیصلہ کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے : ھنیہ

ہفتہ 30-03-2019
in حماس
0
فلسطینی قوم کے مفاد میں کوئی بھی مشکل فیصلہ کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے : ھنیہ
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اس وقت چوراہے پر کھڑی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس ہرطرح کےحالات سےنمٹنے کے لیے تیار ہے اور مشکل سے مشکل فیصلے کرنے میں بھی دیر نہیں کرے گی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی جماعت اور فلسطینی تنظیموں کی قیادت نے جمعرات کے روز مصری حکام کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے عمل کوآگے بڑھانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سابقہ مذاکرات کی بنیاد پر ہونے والی بات چیت کو آگے بڑھا رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چوراہے پر کھڑے ہیں۔ حماس اور دیگر فلسطینی جماعتیں ہرطرح کے سینیاریو کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ فلسطینی قوم کے مفاد میں کوئی بھی مشکل فیصلہ کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے۔ فلسطینی قوم مسلسل قربانیاں دے رہی ہے اور یہ سلسلہ مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ غزہ کی پٹی میں گذشتہ ایک سال سےجاری تحریک حق واپسی کے دوران فلسطینیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس تحریک کو آگے بڑھایا ہے۔

انہوں نےکہا کہ آج 30 مارچ کو غزہ کی پٹی میں ہونے والا عظیم الشان ملین مارچ صیہونی دشمن کے لیے فلسطینیوں کی طرف سے واضح پیغام ہے کہ ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

Tags: اسرائیلتحریکجماعتجنگ بندیحق واپسیحماسصیہونیغزہفلسطینقربانیقوممارچمذاکراتمصرملین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.