(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )اسرائیل اور موجودہ امریکی انتظامیہ قضیہ فلسطین کو تباہ کرنے کی سازشوں میں ملوث ہیں امریکی انتظامیہ اور اسرائیل دونوں فلسطینیوں کے حقوق غصب کرنے کے جرم کے ذمہ دار ہیں
ذرائع کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہےکہ فلسطینی اراضی پرغاصب اسرائیل کی خود مختاری، فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور دیگر جرائم سمیت تمام مذموم عزائم مسلح مزاحمت سے خاک میں ملا دیے جائیں گے۔
اطلاعات کےمطابق حماس کےرہنماءاسمعیل ھنیہ نےکہا ہےکہ حماس امریکہ کے سنچری ڈیل منصوبےاورمقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خود مختاری کے قیام کو استعماری منصوبہ قرار دیتی ہے۔ امریکی انتظامیہ اور اسرائیل فلسطینیوں کےحقوق غصب کرنے کے جرم کےذمہ دار ہیں۔
اسمعیل ھنیہ نےفلسطینیوں کے حقوق کی بھر پور حمایت کرتے ہوئےکہاکہ حماس غزہ کی پٹی کے عوام پر مسلط محاصرے کے خاتمے، پناہ گزینوں کے حق واپسی اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے حصول کےلیے مسلح مزاحمت سمیت تمام وسائل استعمال کرے گی۔