(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) تحریک حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم امریکی حمایت یافتہ صہیونی اتحاد سے متعلق نام نہاد امریکی منصوبے کا مقابلہ کرنے کیلے کسی بھی اقدام کے لئے تیار ہیں۔
فلسطینی مقامی چینل وطن میڈیا نیٹ ورک کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اسلامی تحریک حماس کے ترجمان، حازم قاسم نےکہاہےکہ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے عمل کے ذریعےمغربی کنارے کی زیادہ سےزیادہ زمینوں کو صہیونی آبادکاروں کےقبضہ میں دینا قابض صہیونی حکومت کا سنگین جرم ہے جو تمام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کے بھی منافی ہے۔
حماس کے ترجمان کےمطابق عرب اختلافات، نسلی اور فرقہ وارانہ تنازعات کےباعث خطے میں ایک سیاسی تناؤ پیدا ہوگیا ہےاس کمزوری سے فائدہ اٹھانے کے لیے امریکی انتظامیہ نے اسرائیل کو الحاق کے معاملے کو اٹھانے اور اس سے متعلق پوری صہیونی اسکیم کو منظور کرنے کی ترغیب دی۔
انھوں نے فلسطینی عوام کے حقوق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم صہیونی ریاست کےساتھ پہلے ہی حالت جنگ میں ہیں اور ان کا حق ہےکہ صہیونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں ۔