• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی اتھارٹی پرغرب اردن میں اسرائیل کےخلاف مزاحمت کچلنے کا الزام

جمعہ 03-07-2015
in حماس
0
plf PA-accused-of
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن میں نہتے شہریوں کے خلاف صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈائوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مزاحمتی اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں علاقے میں اسرائیل کے خلاف مسلح جدو جہد کچلنے کی سازشوں کا حصہ ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حسام بدران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب سے اسرائیل نے غرب اردن میں انفرادی سطح پرمزاحمتی کارروائیوں کا الزام حماس پرعاید کیا ہے اس کے بعد سے فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد سیکیورٹی اداروں نے معصوم شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں حماس کے کارکنوں اور دیگر مزاحمتی قوتوں سے وابستہ افراد کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے یہ صہیونی فوج کی چاکری کے سوا کچھ نہیں۔ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کےدرمیان جاری سیکیورٹی تعاون کے نتیجے میں مغربی کنارے میں عام شہری بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

حسام بدران نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو موجودہ صورت کا براہ راست ذمہ دار قراردیا اور کہا کہ مغربی کنارے میں شہریوں کی بلا جواز گرفتاریاں صدر عباس کے حکم پرکی جا رہی ہیں۔

انہوں نے تمام مزاحمتی اور سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارکنوں کے جاری کریک ڈائون کے خلاف مل کرآواز اٹھائیں اور فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل نواز پالیسی کو ناکام بنا دیں۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج جمعہ کے روز علی الصباح سے عباس ملیشیا کے جاری آپریشن میں ایک سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانےوالوں میں سے بیشتر کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” سے بتایا جاتا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.