• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی اتھارٹی دشمن سے مذاکراتی ڈرامے کی ناکامی کا اعتراف کرے:حماس

منگل 19-05-2015
in حماس
0
plf should-accept
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے بیس سال سے جاری مذاکراتی ڈرامے کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے نام نہاد بات چیت کا سلسلہ اب بند کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کے رد عمل میں فلسطینی اتھارٹی کوآئینہ دکھایا ہے جس میں نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ "بیت المقدس ناقابل تقسیم علاقہ ہے۔ اسرائیل دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے گا۔ بیت المقدس کی تعمیرو ترقی کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے اور اسرائیل کو ایک مضبوط دفاعی قوت بنایاجائےگا”۔

نیتن یاھو کے اس بیان کے رد عمل میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیت المقدس کو ناقابل تقسیم قرار دینے کا بیان فلسطینی اتھارٹی اور صہیونیوں کے سامنے مذاکرات کی باتیں کرنےوالوں کے منہ پرطمانچہ ہے۔ یہ بیان اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فلسطینیا اتھارٹی اور اوسلو معاہدے سے پھوٹنے والی انتظامیہ سراب کو حقیقت سمجھ کر دھوکہ کھا گئی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے پچھلے بیس سال سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی رٹ لگائی جاتی رہی ہے لیکن اسرائیل آج بھی اپنی ہٹ دھرمی پر اسی طرح قائم ہے جس طرح فلسطینی اتھارٹی کے قیام سے پہلے تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی بتائے کہ اس نے ان بیس برسوں میں مذاکرات کے ذریعے فلسطینیوں کے سلب شدہ حقوق میں سے کون سا حق حاصل کیا ہے۔ اگر فلسطینیوں کو کسی میدان میں کوئی کامیابی ملی ہے تو وہ مزاحمت اور مسلح تحریک آزادی کا میدان ہے جس میں دشمن کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.