• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 26 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطین میں اسرائیلی مظالم اورپیرس میں حملے یکساں قابل مذمت ہیں:حماس

پیر 16-11-2015
in حماس
0
Iziat Sharak
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے جمعہ کے روز فرانس کے صدر مقام پیرس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس میں حملے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی یکساں قابل مذمت ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام بھی اسرائیل کی منظم ریاستی دہشت گردی کا سامنا کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس نے فرانس میں ہونے والے حملوں کو دہشت گردی قرا دے کر اس کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جہاں اور جس شکل میں بھی قابل مذمت ہے۔ فرانس میں بے گناہ لوگوں پر بموں سے حملے کرنا اور خود کش کارروائیاں کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ حماس ان واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے۔

حماس کا کہنا تھا کہ بے قصور لوگوں کو ہرساں کرنا، ان کا قتل کرنا اور بم دھماکوں کے ذریعے انہیں مارنا تمام آسمانی مذاہب کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ پیرس میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے۔ فرانس میں دہشت گردی کی کارروائی اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری دہشت گردی میں یکسانیت ہے۔ فلسطینی قوم روزانہ دہشت گردی کا سامنا کررہی ہے۔ صہیونی فوجی منظم ریاستی دہشت گردی کامظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ اسپتالوں سے بھی انہیں اغواء کرکے انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بناتے ہیں۔

عزت الرشق کا کہنا تھا کہ پیرس میں ہونے والے حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین ہمدردی اوریکجہتی کے مستحق ہیں۔ حماس اور فلسطینی قوم مشکل کی اس گھڑی میں دہشت گردانہ حملوں میں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردی کے واقعات میں کم سے کم 142 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئےتھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطین میں اسرائیلی مظالم اورپیرس میں حملے یکساں قابل مذمت ہیں:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.