(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیلی بربریت کےخلاف برسرپیکار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ جناب اسمائیل ھنیہ کی جانب سے ” ڈیل آف دی سنچری” کے نام سے منامہ کانفرنس کے انعقاد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی قوتیں اس بات کو ذہن سے نکال دیں کے فلسطینی برائے فروخت ہیں،اور کسی بھی قسم کی ڈیل یا فلسطین دشمنوں کا گٹھ جوڑ سرائیل کے فلسطینی سرزمین پر غاصبانہ قبضے کو جائز ثابت نہیں کر سکتا۔
غزہ میں منعقد قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے ہمارے لوگ مکمل طور پر بیدار ہیں اور انکا منامہ کانفرنس کے خلاف احتجاج یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کسی صورت صیہونی تسلط کو اپنی سرزمین پر جائز قرار نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نےمزید کہا کہ فلسطینی عوام نے اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار ہمیشہ اپنے ہاتھ میں رکھا ہے ،اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کے وہ فلسطینیوں کی قسمت کے فیصلے کرتا پھرے،یہ سرزمین ہماری ہے،بیت المقدس ہمارا ہے،اور اللہ کی نصرت و تائید بھی ہمارے ساتھ ہے اور وہی ہمیں اپنے عظیم مقصد میں کامیاب کرے گا۔