• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطین: الیکشن کمیٹی کا غزہ کی پٹی میں ووٹوں کی رجسٹریشن پر اتفاق

بدھ 30-05-2012
in حماس
0
plf vote
0
SHARES
3
VIEWS

plf vote

فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” صدر محمود عباس کی جماعت "الفتح” اور دیگر سیاسی جماعتوں پر مشتمل انتخابی کمیٹی نے غزہ کی پٹی میں ووٹوں کی دوبارہ رجسٹریشن کے عمل پراتفاق کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انتخابی کمیٹی کا اہم اجلاس منگل کے روز غزہ کی پٹی میں ہوا، جس میں حماس، فتح، اسلامی جہاد اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات سےقبل ووٹوں کی دوبارہ رجسٹریشن کے عمل کو شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے بعد کمیٹی کے اراکین قاہرہ روانہ ہو گئے جو آج وہاں پر حماس اور فتح کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح مذاکرات میں ووٹوں کی رجسٹریشن کے مختلف مراحل پر بات کریں گے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انتخابی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اراکین نے غزہ کی پٹی میں ابتدائی طور پر تمام ووٹوں کی از سرنو رجسٹریشن شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے، اس سلسلے میں کمیٹی نے حتمی منظوری کے لیے قاہرہ میں حماس اور فتح کی قیادت سے بات چیت کرنی ہے، جس کے لیے وہ غزہ کی پٹی کے بعد قاہرہ روانہ ہوگئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ووٹوں کی رجسٹریشن کی ذمہ داری فلسطینی وزیر تعلیم کے ذمہ ہوگی تاہم اس کی نگرانی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ خود بھی کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں میڈیا میں آنے والی ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے اراکین رجسٹریشن کے معاملے پر اختلافات ہیں یہی وجہ ہے کہ کمیٹی کے اراکین حتمی منظوری اور مزید تجاویز پرغور کرے لیے غزہ سے قاہرہ روانہ ہو رہے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.