(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حما س کے رہنما کا کہنا ہے کہ فجرعظیم مہم نے ثابت کیا ہےکہ فلسطینی قوم غیرمسبوق ہمت اور حوصلے کی مالک ہے، مہم کی کامیابی فلسطینی قوم کی بیداری کی علامت ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سینیر رہ نماحسین ابو کویک کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کے دفاع کیلئے اور فلسطین میں مساجد میں نمازیوںکی تعداد بڑھانے کے لیے جاری ‘فجر عظیم’ مہم کامیاب کے ساتھ جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کا مساجد اور اللہ کی طرف رجوع برکت اور نصرت کی علامت ہے، نماز فجرمیں اللہ میں بہ جماعت اللہ کے سامنے حاضری اللہ کریم کے قرب کا بہترین ذریعہ ہے، نماز ہی ایمان اور منافقت کے درمیان فرق کرنے والی عبادت ہے۔
واضح رہے کہ قبلہ اول پر صیہونی شرپسندوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر دھاوؤں ، مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی اور قبلہ اول کو یہودیانے کی صیہونی سازش کو ناکام بنانے کیلئے تین ماہ قبل فلسطین میں’فجر عظیم’ کے عنوان سے ایک عظیم الشان مہم شروع ہوئی تھی جس میں فلسطینی شہریوں کو بالعموم تمام نمازیں بالخصوص فجر کی نماز مساجد میں ادا کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ اس مہم کے شروع ہونے کے بعد بڑی تعداد میں مسلمان مساجد کا رخ کر رہے ہیں۔