مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں فلسطینی یوم اسیران کی مناسبت سے منعقدہ خواتین کی ایک ریلی سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیر منقسم بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنائیں گے۔ مشرقی بیت المقدس سے پہلے مغربی بیت المقدس فلسطینی ریاست کا دارالخلافہ ہوگا۔
حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ ہم صہیونی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں کے متولی ہیں۔ جیلوں میں صہیونی درندوں کے تشدد سے شہید ہونے والے 200 فلسطینیوں کے بھی متولی ہیں اور 1500 مریض قیدیوں کی سرپرستی بھی ہمارا فرض ہے۔ فلسطینی اسیران جلد رہائی کی خوش خبری سنیں گے۔
مشیر المصری نے فلسطینی اتھارٹی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی اسیران کے حقوق کا معاملہ عالمی فورمز پراٹھائیں تاکہ صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو آزاد کیا جاسکے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں منعقدہ خواتین ریلی میں سیکڑوں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے حماس کے پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی اسیران کی تصاویر کے ساتھ ان کی حمایت میں نعرے درج تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
