• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کے عوام دفاع قبلہ اول کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے کوتیار ہیں:ھنیہ

جمعہ 16-10-2015
in حماس
0
Haniya Gaza
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے بیت المقدس اور مغربی کنارے میں جاری تحریک میں بھرپورکردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام دفاع قبلہ اول کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں جاری معرکے میں غزہ کی پٹی کے عوام بھی بھرپور حصہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت، ناکہ بندی اور باربار جنگیں مسلط کیے جانے کے باعث غزہ کی پٹی کے شہری خود بھی مصائب وآلام کا سامنا کررہے ہیں مگر دفاع قبلہ اول کے لیے ہم ہرقسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوری کوئی معنی نہیں رکھتی۔ بیت المقدس اور غرب اردن کے عوام جب بھی ہمیں پکاریں گے ہم ان کے لیے اپنا خون بھی پیش کریں گے۔ اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ ہم بار بار عالمی برادری کو بیت المقدس میں صورت حال کے بگڑنے سے متعلق خبردار کرتے رہے ہیں مگر ہماری بات پرکسی نے توجہ نہیں دی آج بیت المقدس آتش فشاں بن کر پھٹ چکا ہے اور پوری دنیا کی توجہ فلسطینیوں کی نئی تحریک پر مرکوز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت قبلہ اول کے درو دیوار فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہوچکے ہیں۔ فلسطینی عوام دشمن کے خلاف بھرپور تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ تحریک اپنے منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.