• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کا محاصرہ ختم ہونے کوہے، حماس اپنی منزل کے قریب پہنچ گئی:ھنیہ

جمعہ 17-07-2015
in حماس
0
plf near-to-destination
0
SHARES
3
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اپنی منزل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ غزہ کی پٹی کا محاصرہ اب ختم ہونے والا ہے اور جنگ سے تباہ علاقے کی تعمیر نو کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں الشجاعیہ کالونی کی جامع مسجد میں نماز عید سے قبل اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو یقین نہیں آ رہا کہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ کب ختم ہوگا۔ صہیونی دشمن کو غزہ کا محاصرہ کرکے مسلسل ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ وہ دور گذرگیا جب اسرائیل غزہ کی پٹی کا محاصرہ کررہا تھا۔ ناکہ بندی جلد ختم ہونے والی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی بندرگاہ، تعمیر نو اور بحالی کے کاموں کو جنگی بنیادوں پرشروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم اپنی منزل کے قریب تر پہنچ چکے ہیں۔غزہ کی ناکہ بندی ختم ہونے کو ہے اور زندگی کے تمام شعبوں میں اب بہتری آنے والی ہے۔

خیال رہے کہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی کے محاصرے کے خاتمے کا اشارہ ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب دوسری جانب اسرائیلی اخبارات نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ کے ساحل میں بندرگاہ کے قیام اور آبی گذرگاہ کے حوالے سے بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ اسیرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی جلد خوش خبری سنیں گے۔ میں تمام اسیران کو عید کی مبارک باد کے ساتھ انہیں خوش خبری سناتا ہوں کہ ان کی آزادی اب قریب تر ہے۔ جلد ہی اسیران کی رہائی کے لیے ایک نئی ڈیل طےپائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات اس وقت تک شروع نہیں ہوسکتے جب تک صہیونی ریاست ان 54 فلسطینیوں کو رہا نہیں کرے گا جنہیں معاہدے کے تحت رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ان کی جماعت تمام عرب ممالک، مسلم امہ اور عالمی برادری کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دشمنی ان قابض اور غاصب صہیونیوں کے ساتھ ہے جنہوں نے ہمارے وطن پرجبرا قبضہ کررکھا ہے۔ فلسطینیوں کی بندوق صرف اپنی آزادی کے لیے اٹھے گی۔ کوئی ایک فلسطینی بھی کسی دوسرے مسلمان یا عرب ملک میں عدم استحکام کی سازش کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.