(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انتخابات، مرکزی الیکشن کمیشن کی نگرانی میں شفافیت اورجمہوری طریقے سے منعقد کیے گیے تاکہ جماعت پرقائم عوام کے اعتماد اور بھروسے کو برقرار رکھا جاسکےجو کہ حماس کی عوام میں مقبولیت کا باعث ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ دنوں اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور محمود عباس کی جماعت فتح کے درمیان قومی سلامتی کے حصول کے لیےمتحدہ کوششوں کے لیےآنے والے دنوں میں قومی انتخابات سے قبل غزہ کی پٹی میں حماس کی قیادت کے چناؤ اور انتخابی امیدواروں کے لیے ہونے والے انتخابات میں مردو خواتین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
یہ انتخابات فلسطینی مرکزی الیکشن کمیشن کی نگرانی میں مکمل شفافیت اورجمہوری طریقے سے منعقد کیے گیے تاکہ جماعت پر عوام کے اعتماد اور بھروسے کے قیام کو برقرار رکھا جاسکےجو کہ حماس کی عوام میں مقبولیت کا باعث ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس ایک جمہوریت پسند جماعت ہے جو باقاعدگی کے ساتھ پارٹی انتخابات منعقد کراتی ہے۔ حماس پارٹی قیادت کے چناؤ کے بعد مجلس شوریٰ، جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اور سیاسی شعبے کے ارکان کا بھی انتخاب عمل میں لائے گی۔