(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ کے غیر قانونی محاصرے کو پندرہ سال ہوگئے ہیں فلسطینی قوم کو عزت ، آزادی اور وقار کےساتھ زندگی گذارنے کا حق ہے اور ہم اپنا یہ حق دشمن سے چھین کرحاصل کریں گے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصو رشہر غزہ میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف مسلح مزاحمت کار تنظیم اسلامی جہاد کے ترجمان حازم قاسم کی جانب سے غزہ کے محاصرے کو پندرہ سال مکمل ہونے پر جاری بیان میں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی ریاست کی طرف سے جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کا محاصرہ برقرار رہتا ہے تو خطے میں حقیقی کشیدگی کا قوی امکان موجود ہے۔ ’حماس‘ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کررہی ہیں،، اگر غزہ کے لاکھوں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا مجرمانہ طرز عمل جاری رہتا ہے تو فلسطینی مزاحمتی قوتیں خاموش نہیں رہ سکتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فلسطینی مزاحمتی قوتوں کا موقف واضح ہے، فلسطینی قوم کو عزت ، آزادی اور وقار کےساتھ زندگی گذارنے کا حق ہے اور ہم اپنا یہ حق دشمن سے چھین کرحاصل کریں گےہم اپنے اس بنیادی حق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔