• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 28 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عالمی اور مسلم دنیا کے مالیاتی ادارے فلسطینیوں کو مالی امداد فراہم کریں:ھنیہ

جمعہ 31-07-2015
in حماس
0
plf financial-aid
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں، عرب ممالک اور عالم اسلام کے بنکوں اور امداد فراہم کرنے والے اداروں سے فلسطینیوں کے لیے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک فلاحی ادارے کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیل نے پورے فلسطین بالخصوص غزہ کی پٹی کی معیشت تباہ کردی جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کی کھال ادھیڑ دی گئی ہے۔ ایسے میں غزہ کے دو ملین افراد مدد کے لیے عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ غزہ کی پٹی پراسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے اٹھائے جانے کی ضرورت کے ساتھ ساتھ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے فلسطینیوں کو دگر گوں معیشت کی بہتری کے لیے امداد کی بھی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے فلاحی شعبوں میں امداد فراہم کرنے والے عرب ممالک کے بنکوں اور حکومتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس وقت بیرون ملک کے کئی ادارے غزہ کی پٹی میں یتیموں، بیوائوں، معذوروں اور بے سہارا شہریوں کی مالی مدد کررہے ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بنکوں کو دبائو میں لانے اور باہر سے فلاحی اداروں کے لیے آنے والی رقوم کو روکنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ رام اللہ اتھارٹی غزہ کے بھوکے ننگے شہریوں کے منہ سے آخری لقمہ بھی چھین لینا چاہتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.