(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسماعیل ہنیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فلسطینی گروہوں کی جانب سے انتفاضۂ قدس کی حمایت جاری ہے اور فلسطینی قوم، ایثار و فداکاری کے جذبے کے ساتھ حق کی راہ میں شہدا کے خون کا نذارنہ پیش کرتے ہوئے انتفاضہ کی حمایت جاری رکھے گی۔
فلسطین کی تحریک حماس کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ انتفاضۂ قدس، تمام فلسطینیوں سے متعلق ہے اور جب تک فلسطینیوں کے مقاصد پورے نہیں ہو جاتے فلسطینیوں کی تحریک جاری رہے گی اور تمام اسلامی ممالک کو چاہئے کہ انتفاضۂ قدس کی بھرپور حمایت کریں۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں، کہ جس کے نتیجے میں اب تک ایک سو تیس فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں، یکم اکتوبر سے انتفاضۂ قدس جاری ہے جس کا مقصد صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ اور فلسطینی امنگوں کو پورا کرنا ہے۔