مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جامعہ بیرزیت میں گذشتہ روز ہونے والی ووٹنگ کا نتائج درج ذیل رہا۔
کامرس کالج ۔۔۔ اسلامک بلاک 644 ووٹ، یوتھ ونگ 343 ، القطب، 131 بائیں بازو کا گروپ 24 ووٹ لے کرآخری نمبر پر رہے۔
سائنس کالج: اسلامی بلاک نے 552 ، فتح کے یوتھ ونگ نے 385 ، القطب نے 108 ، اور متحدہ محاذ نے 23 ووٹ حاصل کیے۔
انجینیرنگ کالج: اسلامک بلاک نے 753 ، یوتھ ونگ نے 518 ، القطب نے 167 اور بائیں باوو کے اتحاد کے 44 ووٹ لیے۔
آرٹ کالج: اسلامک بلاک نے 659 ووٹ حاصل کیے، یوتھ نے 566 ، القطب نے 164 ، اور متحدہ محاذ نے 26 ووٹ حاصل کیے۔
کمال ناصر کالج: اسلامک بلاک نے 792 ، یوتھ فورس نے 760 ، القطب نے 125 اور متحدہ محاذ نے 30 ووٹ حاصل کیے۔
مجموعی طورپر اسلامک بلاک 3400 ووٹوں کے ساتھ پہلے فتح کی حمایت یافتہ یوتھ ونگ 2545 ووٹوں کے ساتھ دوسرے، القطب 695 کے ساتھ تیسرے اور متحدہ سیکولر محاذ 147 کے ساتھ چوتھے اور آخری نمبر پررہا۔
جامعہ بیرزیت کی کل 51 سیٹوں میں سے اسلامک بلاک نے 26 ، فتحاوی گروپ کے حمایت یافتہ یوتھ ونگ نے 19 اور باقی تمام گروپوں نے مجموعی طورپر چھ نشستیں حاصل کیں۔
رواں سال جامعہ بیرزیت میں طلباء یونین کے انتخابات کے نتائج پچھلے سال کے برعکس رہے ہیں۔ پچھلے سال فتح کے حمایت یافتہ گروپ نے 23 نشستیں حاصل کی تھیں اور اس کے کل حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد 2456 تھی جبکہ اسلامک بلاک نے 20 سیٹوں پرکامیابی حاصل کی تھی اور اس کے حصے میں 2047 ووٹ آئے تھے۔
حماس نے جامعہ بیرزیت میں طلباء یونین کے انتخابی نتائج کو مغربی کنارے میں حماس کے حق میں عوام کا ریفرنڈم قرار دیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین